ابنا: ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کا ایک بڑا ملک ہے اور بحرانوں کو حل کرنے میں نہایت اہم کردار کا حامل ہے۔
بنابریں وہ شام کے بحران کو حل کرنے میں کوفی عنان کی مدد کر سکتا ہے۔ ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے ایران کی اہم پوزیشن کے پیش نظر ایران سے درخواست کی ہے کہ شام کےبحران کو حل کرنے کے لئے کوفی عنان کی مدد کرے تاکہ شام میں امن و استحکام آسکے۔
انہوں نے کوفی عنان کے مجوزہ دورہ تہران کے بارے میں کہا کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کوفی عنان ایران کے فیصلہ کن کردار سے پرامید ہیں۔
یاد رہے کوفی عنان نے شام کے لئے چھ نکاتی پروگرام پیش کیا ہے جسے شام نے تسلیم کر لیا ہے اور اس پر عمل درامد کی بھی اطلاع دی ہے۔....... /169